2 اپریل 2012 - 19:30

شام کی حکومت نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان کی تجویز کو دس اپریل سے لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: کوفی عنان نے سلامتی کونسل کے خفیہ اجلاس میں کہا کہ شام نے اپنے بحران کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی غرض سے ان کی تجویز کو دس اپریل سے لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کوفی عنان نے سلامتی کونسل سے کہا کہ شام کے لئے مبصرین بھیجنے کی تیاری شروع کرے اور شام کی حکومت دس اپریل سے شہروں میں فوج کے داخلے پر پابندی لگادے گي۔ یاد رہے کوفی عنان کا یہ اعلان ایسے حالات میں سامنے آرہا ہے کہ استنبول میں شام کے نام نہاد دوستوں کے اجلاس میں بعض ممالک نے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے شام میں امریکہ اور اسکے عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔ .......

/169